2025-12-07@05:50:09 GMT
تلاش کی گنتی: 44325
«کی کابینہ»:
(نئی خبر)
این ایف سی اجلاس، ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گیارہویں این ایف سی اجلاس میں وسائل کی تقسیم پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق نے مالی مطالبات کے بجائے صوبوں سے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں جس پر سندھ نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا، صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کی بات نہیں ہوئی مگر ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے افتتاحی اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جب کہ بلوچستان اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ جیو نیوز کے مطابق مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان...
کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی کی عدالت کے روبرو نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد کی میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شیخ ثاقب احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ میئر کراچی و...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا، تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا...
بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز) بلوچستان حکومت نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بیرون ملک دہشت گرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کئے گئے جبکہ ساتھ ہی کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کالعدم بی ایل اے، بی ایل...
بھارت (ویب ڈیسک) شہرممبئی کے جوہو بیچ پر سمندر میں دوڑتی رولز روئس نے دھوم مچا دی۔ ممبئی کے جوہو بیچ پرسمندر میں چلتی رولز رائس نما کشتی ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے، سمندر میں رواں دواں اس منفرد کشتی نے ساحل پر آنے والوں کے لیے نئی تفریح کا دروازہ کھول دیا ہے۔ یہ لگژری طرز کی آبی سواری ہے، جسے مقامی لوگ ’کار اِن دی سی‘ کے نام سے پکار رہے ہیں، ناصرف دیکھنے میں ایک گاڑی جیسی ہے بلکہ اندرونی سہولتیں بھی کسی مہنگی کار سے کم نہیں۔
اسلام آباد میں پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ، پی سی بی اور سی ڈی اے کا مشترکہ منصوبہ
اسلام آباد میں پہلے باقاعدہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں منصوبے کے مجوزہ ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سی ڈی اے حکام اور کنسلٹنٹس نے اسٹیڈیم کا کونسیپٹ ڈیزائن پیش کیا، اسٹیڈیم سیکٹر ڈی12 کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں تعمیر کیا جائے گا۔ نئے اسٹیڈیم میں تقریباً 32 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی...
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل محمد ملک نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آج مکمل ہڑتال ہے، لہٰذا عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آج کی حاضری سے استثنا دیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 15 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو چکی ہے مگر گواہوں کے بیانات تاحال ریکارڈ نہیں ہو سکے۔ جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ گواہان ہر...
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان حکومت نے بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور کمانڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف بھی کارروائی...
پچیس سال بعد پنجاب حکومت نے بسنت اور پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ اعلان سنتے ہی لاہور کی فضا جیسے ایک پرانی یاد سے بھرگئی، گلیوں میں شور، چھتوں پر رنگ اور بہار کے استقبال کا وہ مخصوص جوش۔ مگر اس خوشی کے ساتھ ایک تلخ حقیقت بھی جڑی ہوئی ہے... وہ سب حادثات، زخمی بچے، کٹے گلے، اور بے شمار جانیں، جن کی وجہ سے یہ کھیل پابندی تک جا پہنچا تھا۔ حکومت نے اس بار بڑے دعوے کیے ہیں۔ ’’صرف سوتی ڈور‘‘ چلے گی، ہر پتنگ اور ڈور پر کیو آر کوڈ ہوگا، دکاندار سے لے کر بنانے والے تک سب کی رجسٹریشن لازمی۔ دھاتی یا کیمیکل ڈور بنانے اور بیچنے والوں کے لیے تین...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 4ہزار 191ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 41ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 457روپے گھٹ کر 3لاکھ 78ہزار 482روپے کی سطح پر آگئی۔
اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ دونوں افراد پاکستان میں انتہائی مطلوب ہیں انہیں فوری طور پر ہمارے حوالے کیا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محسن نقوی نے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حکومت پاکستان کی طرف سے Extradition کے کاغذات ان کے...
سٹی 42: سابق بیورکریٹ وقاص علی محمود کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ وقاص علی محمود سابق سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ ریٹائر ہوئے تھے ۔ ان کی والدہ انتقال کر گئیں۔ رشتہ داروں ،سیاسی شخصیات اور بیوروکریسی کے افسروں نے تعزیت کی ۔ وقاص علی محمود کی والدہ کی نماز جنازہ کا اعلان ابھی نہیں ہوا
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی تین متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ جرح کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ اس کے علاوہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل سے متعلق دائر درخواست بھی خارج کر دی گئی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکیل شیر افضل مروت اور پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں موجود تھے۔ شیر افضل مروت نے عدالت سے استدعا کی کہ دفعہ 342 کے جوابات جمع کرانے کے لیے ایک دن...
پشاور (نیوزڈیسک ) خیبر پختونخوا میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق دھندے میں ملوث بیشتر ایجنٹس اور سرجنز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے 40 سے 50 لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے تھے، پیسوں کے عوض گردے فروخت کرنے کے لیے پنجاب کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو لایا جاتا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ کارروائی سے بچنے کے لیے سینٹرز گھروں میں قائم کیے جاتے ہیں، اس سال گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں 18 ملزم...
کراچی کی ٹریفک صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے رکشوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک اصلاحات کا اعلان، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی 20 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پر یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور بڑی شاہراہوں پر رش میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ:...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کے روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی حکومت میں عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی شہزاد اکبر اور یوٹیوبر عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات اُن کے حوالے کیے گئے۔ یہ پیش رفت اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جس میں نقوی نے جعلی خبروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور اس سرگرمی میں ملوث برطانیہ میں مقیم یوٹیوبرز کو واپس لانے کا عندیہ دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: وزارتِ داخلہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران برطانیہ...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق دھندے میں ملوث بیشتر ایجنٹس اور سرجنز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے 40 سے 50 لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے تھے، پیسوں کے عوض گردے فروخت کرنے کے لیے پنجاب کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو لایا جاتا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ کارروائی سے بچنے کے لیے سینٹرز گھروں میں قائم کیے جاتے ہیں، اس سال گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں 18 ملزم گرفتاراور 5 مراکز کو سیل کیا...
پنٹاگون کے آزاد تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے یمن پر حملوں سے متعلق حساس معلومات میسجنگ ایپ ’سگنل‘ پر شیئر کیں، جس سے امریکی فوجیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق تحقیقات میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ اگرچہ ہیگستھ نے معلومات پرائیویٹ ایپ پر شیئر کیں، تاہم انہوں نے خفیہ معلومات کے افشا کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی، کیونکہ انہیں معلومات کو ’ڈی کلاسیفائی‘ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس رپورٹ کو امریکی کانگریس کو بھی بھجوا دیا گیا ہے جس کے بعد وزیر دفاع کے طرزِ عمل پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے کا امکان ہے۔ ہیگستھ پہلے ہی ان مبینہ حملوں کے باعث...
ملک کے شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں 5 دسمبر کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں کو متاثر کرے گا۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک بارش یا برفباری کا امکان، تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا...
پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی گیم چینجر منصوبہ ہے، جس کا مقصد صحت مند اور حلال خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حلال مصنوعات کی تجارت، برآمدات کو فروغ دینا اورفوڈ انڈسٹری میںمصنوعات کے لیے حلا ل سر ٹیفکیٹ اور لائسنس کا اجرا کرنا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ دور حاضرکا بغور جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ امریکا، یورپ، اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا حلال مصنوعات کی جانب تیزی سے راغب ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے حلال مصنوعات کی برآمدات کو ممکن بنایا جائے، تاکہ عالمی منڈی میں حلال مصنوعات کی تجارت کے نئے دروازے کھلیں سکیں۔ ادارے کے پس منظر کا جائزہ لیں تو جولائی 2022 میں حکومت پنجاب نے...
ویب ڈیسک : طلباء کو پریشانی سے بچنے کیلئے ایک ہفتے میں بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں سی پی او صادق ڈوگر اور سی ٹی او کاشف اسلم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسکول اور کالج کے طلباء کے چالان سے بچانے کے لیے ٹریفک آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ سی پی او صادق ڈوگر نے بتایا کہ طلباء کو ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز میں رات تک لائسنس بنانے کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کرغز صدر صادرژاپاروف اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک- کرغز تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 called on the President of the Kyrgyz Republic, Sadyr Zhaparov. Welcoming President Zhaparov and his delegation to Pakistan, the DPM/FM conveyed warm greetings of President Asif Ali Zardari and Prime… pic.twitter.com/oYehI6doEc — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 4, 2025 اس موقع...
بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث بیرونِ ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی سطح کے ایک اعلیٰ اجلاس میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حکام نے کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کے رہنماؤں کے مقامی سہولت کاروں سے روابط، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 18 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک وزیرِاعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو ممکنہ طور پر آج رات نصف شب کے بعد یا جمعہ کی صبح لندن منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے ذاتی معالج اور بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے جمعرات کو ایور کیئراسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اس کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں:چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت ڈاکٹر زاہد کے مطابق لندن منتقلی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، قطری ایئرایمبولینس سابق وزیرِاعظم کو مزید علاج کے لیے لے جائے گی اور روانگی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سود سے پاک بائیک اسکیم میں شامل طلبا کے لیے پنجاب بینک نے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ مہم 27 نومبر 2025 سے شروع ہو چکی ہے اوران طلبا پر مرکوز ہے جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، مگر وہ تاحال شرائط و ضوابط کی ڈیجیٹل منظوری یا ایکویٹی جمع کرانے کا عمل مکمل نہیں کر سکے۔ اعلان کے مطابق بینک نے ضامنوں کے موبائل نمبرز پر نیا ایس ایم ایس لنک بھیج دیا ہے۔ With Chief Minister Punjab @MaryamNSharif’s student-centered vision, we are removing systemic obstacles that limit access to higher education. The interest-free bike scheme empowers nearly 800,000 students with reliable mobility, turning daily commute challenges into…...
شمالی وزیرستان انتظامیہ نے پیشی کے لیے بنوں جانے سے انکار کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر شمالی وزيرستان انتظامیہ نے بنوں میں قائم ضلعی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کے ملازمین نے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ شاہ ولی وزیر عدالتی پیشی کے لیے بنوں جارہے تھے اور راستے میں اسکواڈ سمیت شہید کردیے گئے ۔ بنوں میں قائم شمالی وزیرستان کی ضلعی عدالتوں میں پیشی ملازمین کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک ضلعی عدالتیں میران شاہ منتقل نہیں ہوتیں...
ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں 10لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے پورے مقبوضہ...
ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر 16سال کردی گئی ہے اور مستقبل میں ای چالان سسٹم مزید سخت بنایا جائے گا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے نئے روڈ سیفٹی میکنزم فعال کیے جا رہے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی، جب تک لوگ خود ذمہ داری نہیں لیں گے، حادثات کم نہیں ہوں گے۔سینئر وزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کی عمر 16سال کردی گئی ہے، اب ہر خلاف ورزی کا ڈیٹا رئیل ٹائم میں مانیٹر ہو رہا ہے،مستقبل میں الیکٹرانک چالان سسٹم مزید سخت بنایا جائے گا، نابالغ بچے گاڑی...
امریکی ہوم لیںڈ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ وفاقی امیگریشن حکام نے ورجینیا میں ایک افغان شہری کو گرفتار کرلیا ہے، جو بائیڈن انتظامیہ کے ’آپریشن الائیز ویلکم‘ پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار افغان شہری جان شاہ صافی پرداعش-خراسان کی حمایت کرنے اوراپنے والد کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے، جنہیں افغانستان میں ایک ملیشیا کمانڈر بتایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی نہیں افغان شہری ہے، ترجمان دفتر خارجہ محکمہ کے مطابق، گرفتارافغان شہری 2021 میں امریکا آیا تھا اور اسے 3 دسمبر کو حراست میں لیا گیا۔ US federal immigration agents arrested #Afghan national Jaan Shah Safi for allegedly providing support to #ISIS-K (#ISKP) and supplying weapons...
ویب ڈیسک: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ آگیا، اہم شخصیت نے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ 342 کے سوالنامہ کا کیا بنا؟ ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ہمیں 342 کے بیان کی کاپی نہیں ملی۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ میں 342 کا بیان ٹائپ کرکے آپ کو 10 بجے دوں گا۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک عدالت نے کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کیا۔ دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو اسلام آباد بار...
پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) تقریباً دو ماہ تک پاک افغان سرحدوں پر تجارتی آمدورفت بند رہنے کے بعد حکومتِ پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی امداد کے کنٹینرز کی کلیئرنس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں معمول کی تجارت بند ہونے کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ کی یہ پہلی محدود اور کنٹرولڈ بحالی ہے۔حکومت نے 12 اکتوبر سے طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ سمیت اہم بارڈر پوائنٹس پر برآمدات، درآمدات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس مکمل طور پر روک دی تھی، جبکہ چمن بارڈر پر یہ پابندی 15...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 5 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کاروائیوں میں 21 کروڑ 75لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200.4 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع اٹک میں کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس میں گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ دیگر کاروائیوں میں موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ برہان ڑسٹرکٹ اٹک میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد اور 2 ملزمان...
وزیر خزانہ کی سربراہی میں این ایف سی کا 11 واں اجلاس، مالی صورتحال پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔این ایف سی کے اجلاس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہیں جب کہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں چاروں صوبے بھی 10،10 منٹ کے لیے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ...
بلوچستان میں محکمہ فشریز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی میں 12 سمندری میل کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع محکمہ فشریز نے بتایا کہ ٹرالنگ مافیا اور گشتی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فشریز ٹیم کی بروقت کارروائی سے مافیا پسپا ہوا۔ محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے فشریز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ذرائع محکمہ فشریز کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رہے گا، عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل سے کہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، یہ بہت اہم معاملہ ہے، اٹارنی جنرل پیش ہو کر ریاست کا موقف پیش...
خیبرپختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائیوں کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردہلاک ہو گئے،آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔ آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو ایرانی عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ان پر سفر کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ نے امریکہ میں بڑے ایوارڈز حاصل کیے۔ 65 سالہ پناہی اس وقت نیو یارک میں موجود تھے جہاں اُن کی فلم نے گوتھم ایوارڈز میں تین ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ ایران میں حکومتی پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر بنائی گئی تھی اور یہ فلم فرانس کی جانب سے اگلے آسکرز کے لیے انٹرنیشنل...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے کرغزستان کے صدر سادِر ژاپاروف سے ملاقات کی اور اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ صدر ژاپاروف گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ گزشتہ 20 برس میں کسی کرغیز صدر کا پہلا دورہ ہے۔دفتر خارجہ نے آج ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسحاق ڈارنے صدر سادر ژاپاروف سے...
ویب ڈیسک : بینظیر ہنرمند پروگرام میںمیںشمولیت کے لئے اہلیت کامیعاراورشرائط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے اہل خانہ کو ہنرمند بناناہے تاکہ وہ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔مستحقین یا ان کے اہل خانہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے کورسز میں آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن و ٹیکسٹائل شامل ہیں جن کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے۔واضح رہے کہ صرف بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے خاندان کے افراد ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج کروا سکتے ہیں۔پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ...
معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ خود کراچی کے باسی ہیں تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی...
برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کی ڈی پورٹیشن اُس کی شاندار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر روک دی گئی۔ 22 سالہ محمد اذہان، جو ماضی میں دکان سے چوری، کلاس میں چاقو لانے اور اسکول سے اخراج جیسے واقعات میں ملوث رہا، بعد ازاں کلاس اے اور کلاس بی منشیات کی ترسیل میں پکڑا گیا تھا اور اسے 30 ماہ قید کی سزا ہوئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اذہان نے سزا پوری کرلی ہے جس کے بعد برطانوی حکام اسے پاکستان ڈی پورٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ٹربیونل نے اپیل سن کر ڈی پورٹیشن روک دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اذہان اپنے اسکول میں ایک وقت کا ’’اسٹار اسٹوڈنٹ‘‘ تھا اور مثبت کردار کی...
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ہتباہی اور جنگ کے سائے میں گھرے غزہ میں طویل دکھوں کے بعد بالآخر خوشی کا ایک منفرد موقع سامنے آیا جہاں 54 جوڑے اجتماعی شادی کی ایک بڑی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو غزہ کے عوام کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بن گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اجتماعی شادی غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقد ہوئی، جس میں شامل دلہنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے سائے تلے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ ان دلہنوں میں 27 سالہ ایمان حسن لَوا بھی شامل تھیں جنہیں...
اسلام آباد: امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے امریکا میں افغان شہری کی گرفتاری پر بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں، تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔ ترجمان کے مطابق لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا، افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا...
ازبکستان نے علاقائی روابط اور نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بہترین کارکردگی کے بعد دیگر ممالک بھی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی خدمات کےمعترف ہوئے ہیں۔ بہترین کارکردگی پر ازبکستان میں این ایل سی کو سال کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ ایوارڈ "بزنس مواقع اور بین الاقوامی کامیابی ایوارڈ 2025" کے موضوع پر تاشقند میں کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ تقریب میں ازبکستان کے سینئر حکام، چیمبرز آف کامرس اور پاکستان کے سفارتی مشن کے اراکین نے شرکت کی۔ این ایل سی نے مئی 2023 میں ازبکستان کیلئے درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل...
علی رامے: موسمی خطرات سے نمٹنے کیلئے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ لاہور میں جی او آر ون (گورنمنٹ آف پاکستان ریزیڈنسی کمپلیکس) کے افسران کی رہائش گاہوں میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 1.66 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بارشوں اور دیگر موسمی خطرات کے دوران بجلی کی بندش کو روکنا ہے, پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جدید برقی تنصیبات کی تنصیب اور اپگریڈیشن کی جائے گی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی...
نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر کو کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ پر روک کر گاڑی کے دستاویزات طلب کیے گئے جسے مسافر پیش نہ کرسکا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر گاڑی کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جبکہ گاڑی ٹمپرڈ اور اسکی باڈی مشکوک نظر آئی۔ حکام نے تلاشی لی تو لینڈ کروزر کے 5 خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے بتایا کہ موبائل فونز گاڑی کے فینڈر کے اطراف، بمپر میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ مختلف برانڈز کے 564اسمگل شدہ موبائل برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا جنکی مالیت 34ملین روپے ہے۔ حکام نے 2کروڑ روپے مالیت نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر بھی ضبط کرلی جبکہ مقدمہ درج کرکے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا گیارہویں اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے، نئے این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف بھی آن بورڈ رہے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، ٹیکنوکریٹس اور کمیشن کے ممبر شریک ہوں گے، پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن میں شریک ہوں گے، بلوچستان سے محفوظ خان، کے پی سے مشرف رسول ممبر شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دی گئی ہے، این ایف سی اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔...
دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے...
23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا دن کراچی ایکسپو سنٹر میں کامیابی سے تکمیل کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش کے دوسرے دن 13,500 سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت رہی جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور صنعتی ترقی کو سراہا۔ جنید الطاف نے کہا کہ فارما سیکٹر کی پیش رفت پاکستان کے مستقبل کی مضبوطی کا باعث ہے، فارما ایشیا نمائش میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)ایک اہم اجلاس منعقد کررہی ہے۔ اجلاس کا مقصد ملک میں ادویات کی ٹریس ایبلٹی نظام کے نفاذ پر بریفنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیناہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما...
ویب ڈیسک:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ کمرشل بینک ہدایات کے باجود مقامی پےپال ڈیبٹ کارڈ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، مہنگے تعلیمی اداروں کی جانب سے اسکول فیس کی ویزا ماسٹر کارڈ سے ادائیگی کا تقاضا معمول بن چکا، کمیٹی نے مقامی پے پال ڈیبٹ کارڈ کے فروغ کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ پر بحث بھی ہوئی، ارکان نے کہا کہ 5300 ارب روپے کرپشن کی نشاندہی سے ملک کی بدنامی ہوئی، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر آئندہ اجلاس میں آکر وضاحت دیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک ارکان نے...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کاروائیوں میں 21 کروڑ 75لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200.4 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران ڈسٹرکٹ اٹک میں کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس میں گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ دیگر کاروائیوں میں موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ برہان ڑسٹرکٹ اٹک میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد اور 2 ملزمان...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی۔ بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ...
ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم خشک، صبح اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
امریکا کا ایرانی ریاستی سرپرستی میں سائبر حملوں کے مرتکبین کی معلومات دینے پر 1 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اہم تنصیبات پر ایران سے منسلک ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 1 کروڑ ڈالر (10 ملین) تک کا انعام دے گا۔ یہ انعام امریکی محکمۂ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت رکھا گیا ہے۔ انعام اس شخص یا گروہ پر لاگو ہوتا ہے جو کسی غیر ملکی حکومت کی ہدایات یا اس کے زیرِ اثر رہ کر کمپیوٹر فراڈ اینڈ ابیوز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی اہم تنصیبات کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں شریک ہو۔ مزید پڑھیں: چین کا امریکا پر قومی ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملوں کا الزام امریکی حکام کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی لعنتی سڑکوں اور غلیظ گلیوں میں جہاں حکمرانوں کا کمینہ پن شہر کی فضا کو روتا بلکتا اور زہر آلود کرتا رہتا ہے وہاں نیپا چورنگی پر ایک تین سالہ بچہ ابراہیم مرگیا۔ طبعی موت نہیں کھلے مین ہول میں گرکر۔ ایک ایسے شہر میں جسے حرام خور اور کرپٹ بیوروکریسی نے کھلے زخم کی صورت دے دی ہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس شہر ناپرساں میں زندہ لوگوں کی موجودگی کا ثبوت ان کی ایسی ہی اموات سے ملتا ہے جو سانحہ نہیں، حادثہ نہیں قتل کے، خون خاک نشیناں کے، زمرے میں آتی ہیں۔ مٹی تھی، سو مٹی میں جاملی لیکن اس ماں کا کیا کیجیے جس کا پورا جیون، سارے خواب چیخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپا چورنگی۔ ایک کھلا گٹر۔ تین سالہ معصوم ابراہیم۔ اور پھر ایک ایسی موت جو صرف ایک خاندان کا غم نہیں رہی، یہ پورے شہر کے اجتماعی شعور پر ہتھوڑا بن کر گری۔ یہ حادثہ نہیں تھا، یہ قتل تھا۔ اور اس قتل کا مجرم کوئی ایک فرد نہیں، بلکہ وہ پورا سیاسی، بلدیاتی اور انتظامی نظام ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے کراچی پر قابض ہے۔ وہ نظام جس نے اس شہر کو کھنڈر، قبرستان اور تجربہ گاہ بنائے رکھا۔ وہ نظام جس نے تین سالہ ابراہیم کی جان نہیں لی بلکہ کراچی کے مستقبل کا گلا گھونٹ دیا۔یہ موت اچانک نہیں ہوئی یہ نظام کا منطقی انجام تھا۔ روزانہ کوئی نہ کوئی بچہ، نوجوان یا بزرگ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر) مریم نواز نے ’’وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘‘کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فروری2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی۔ وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے آئمہ کرام کو اعزازیہ کی ادائیگی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئمہ کرایم کو پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔ یکم فروری سے باقاعدہ طور پر ’’وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘‘ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ مریم نواز نے آئمہ کرام کی مزیدرجسٹریشن کا عمل بھی مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم عدالتی کارروائیاں منسوخ رہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا خصوصی ڈویژن بنچ جو ٹیکس سے متعلق کیسز سنتا ہے دوبارہ منسوخ ہو گیا۔ جسٹس محمد آصف کی عدالت کی بھی کاز لسٹ منسوخ رہی جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو نے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی اور ان کی عدالت کی ریگولر اور سپلیمنٹری کاز لسٹ بھی منسوخ رہی۔
لاہور: پنجاب میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے کہا ہے کہ اگر لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کر دی جائے، اور نکاح خوانوں، یونین کونسلوں اور پولیس کو باقاعدہ تربیت اور باہمی رابطہ فراہم کیا جائے، تو صوبے میں اس مسئلے پر نمایاں حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر چھ میں سے ایک لڑکی کی شادی 18 سال سے پہلے کر دی جاتی ہے، جو بچوں کی صحت، تعلیم اور مستقبل کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ یہ گفتگو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل...
وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت اسلام آباد کے معروف اتوار بازار کو مکمل طور پر کیش لیس مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف اس ہفتے اتوار بازار میں خریداروں اور دکانداروں کے لیے جدید ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جسے ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اتوار بازار میں پہنچنے پر واضح طور پر گہما گہمی دیکھی گئی۔ زیادہ تر خریدار اور دکاندار اس نئے نظام سے مطمئن نظر آئے، تاہم کئی لوگوں نے کچھ مسائل خصوصاً انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور سگنلز کی کمی کی...
1لیٹرپیٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف، ایک لیٹر ڈیزل میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ،پیٹرول اور ڈیزل پرٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے،یکم دسمبرکو پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ذرائع شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، عوام 167 روپے کا پٹرول 263 روپے میں خریدنے پر مجبور،1لیٹر پٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق عوام سے پٹرول اور ڈیزل پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول...
ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے، این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے افغان جنگ سے صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچا،اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے،ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے ، خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دئیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہاکہ خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر...
کراچی: گلستان جوہر پولیس نے سیاہ رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔ ملزمان نے چند روز قبل کار سوار شہری کو اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ڈبل کیبن گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی بھی دکھائی دے رہی تھی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گلستان جوہر پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں میں راضی نامہ ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم گلستان جوہر...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ہے، میرے خیال میں کے پی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی ایک حد مقرر ہے، اس سے زیادہ بیماری پر خرچہ آیا تو آپ کو اپنے پیسوں سے علاج کروانا ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ نجی اسپتالوں کو دل ی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پسماندہ طبقے کے لیے وسیلہ صحت پروگرام شروع کیا...
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے قاری نے کمسن بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر پولیس نے مدرسے کے کمسن طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں 6 سالہ طالبعلم پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے جلاد معلم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اللہ بچایا ولد منظور احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے شدید تشدد کرتے ہوئے محنت کش کے معصوم اور کمسن طالبعلم کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز بالخصوص صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، مختلف مقامات پر بم دھماکے، خودکش حملے اور سیکورٹی فورسز کی شہادت کے پے در پے واقعات، ملکی سلامتی اور استحکام کو چیلنج کرنے اور ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی، مرکزی ناظم اطلاعات و پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی محمد عثمان پسروری، جماعت اہل سنت کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن محمد...
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے بحرین کے السخیر پیلس میں سپریم کونسل کے 46ویں اجلاس کے اختتام پر مشترکہ عقیدے، نسب، زبان اور ایک مشترکہ تقدیر پر مبنی اپنی اٹوٹ سلامتی کے رشتے کی توثیق کی، اور کہاکہ جی سی سی ریاستوں کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے۔ جی سی سی کے سیکریٹری جاسم محمد البدیوی نے کہاکہ خلیجی ریاستیں اس سال قطر پر ایران اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے الگ الگ حملوں کے بعد اس کی حمایت میں متحد کھڑی رہیں، جو غزہ تنازع کے دوران پیش آئے۔ مزید پڑھیں: ایران کی قطر کے خلاف جارحیت خود مختاری پر حملہ ہے، خلیج تعاون کونسل انہوں نے کہاکہ جون میں ایران کی جانب سے امریکی العدید...
پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں پر ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک چالانوں کی بھرمار کے معاملے پر راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دس دسمبر کو مکمل پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہوگی۔ اُدھر اسلام آباد ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے بھی ہڑتال حمایت اعلان کر دیا اور نائب صدر نے کہا کہ بھاری جرمانے ناقابل قبول مکمل ہڑتال کرینگے۔
ویب ڈیسک : کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کے لیے پہلی بار منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔شائن ہیومینیٹی سندھ کے سربراہ فہیم خان نے اس منصوبے کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ اسکولوں میں پرائمری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ اس لیے مرتب کیا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول میں ہی صحت کی بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے بتایا کہ شائن ہیومینیٹی...
پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ ٹیم وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز اور سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹ نے ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام اہلکاروں سے ملاقات بھی...
کراچی: کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کے لیے پہلی بار منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ شائن ہیومینیٹی سندھ کے سربراہ فہیم خان نے اس منصوبے کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ اسکولوں میں پرائمری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ اس لیے مرتب کیا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول میں ہی صحت کی بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ شائن ہیومینیٹی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ کرپٹ اداروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اراکین نے آئی ایم ایف کی پاکستان میں بہت بڑی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر بحث کی، اراکین نے رپورٹ میں بتائے گئے مختلف شعبوں میں سامنے آنے والے بڑے کرپشن اسکینڈلز پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اراکین کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور...
دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کیلئے پہلی بار منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ شائن ہیومینیٹی سندھ کے سربراہ فہیم خان نے اس منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ اسکولوں میں پرائمری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ اس لیے مرتب کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے سخت جواب طلب کیا۔ اراکین نے کرپٹ اداروں کے خلاف کارروائی کے نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے اور برہمی کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بیان کردہ مختلف شعبوں میں بڑے کرپشن اسکینڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا اور شدید برہمی کا اظہار کیا۔اجلاس میں اراکین نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کی عدم شفافیت اور...
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلا چین نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی وہاڑی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی جنرل باڈی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال، ممبران پنجاب بار کونسل مالک خان لنگاہ، چوہدری سعید احمد اور ندیم کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان...
افسران کی معطلی کے نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کر دیئے ہیں۔ افسران کی معطلی وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بچے ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افسران کی معطلی کے نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کر دیئے ہیں۔ افسران کی معطلی وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر...
سٹی 42: سینٹر فیصل واوڈا نے کل بھی ایک دعویٰ کیا تھا کہ اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی ۔اگر فیملی یا پارٹی کے لوگ بانی سے سیاسی ملاقاتیں کریں گے تو ان کی ملاقات پر پابندی لگ جائے گی ۔ سٹی 42 نے کل ہی اپنی خبر میں بتایا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو ان کی ملاقاتیں "سیاسی ملاقاتیں" تصور ہوں گی۔ بانی کا خاص ٹاسک ملنے کے بعد سہیل آفریدی کے متعلق نیا سرپرائز سینیٹر فیصل واوڈا نےکہاکہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔سینیٹر فیصل...
آڈٹ افسران نے اعتراض اٹھایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں پر سالانہ 2 ارب 33 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگریوں کی تصدیق کے بغیر مختلف ادوار میں ملازمین کی بھرتیاں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تین ماہ کے اندر سندھ بھر کی سرکاری جامعات کے ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ یہ حکم بدھ کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 10 ملازمین کے جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتی ہونے کے انکشاف کے بعد دیا گیا۔ چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت منعقدہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے سال 2022ء سے 2025ء تک آڈٹ پیراز کا...
گلوبل پیس انڈیکس نے دنیا کے پُرامن ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں 163 ممالک کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل پیس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے جرائم کی شرح کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فوجی معاملات، سیاسی عدم استحکام اور ملک کے اندرونی تنازعات و اختلافات کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔ ان ممالک کے تعلیم، انصاف، صحت اور سماجی بہبود کے نظام سمیت ڈیجیٹل سیکیورٹی اور بنیادی سہولتوں کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان تمام امور کی بنیاد پر سب سے زیادہ محفوظ ملک کا اعزاز 2008 سے تاحال آئس لینڈ کے پاس ہی ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریا کی...
آئی ایم ایف کی کرپشن پر رپورٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ کرپٹ اداروں کیخلاف کیا کارروائی ہوئی؟۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اراکین نے آئی ایم ایف کی پاکستان میں بہت بڑی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر بحث کی، اراکین نے رپورٹ میں بتائے گئے مختلف شعبوں میں سامنے آنے...
ملکارجن کھرگے نے کہا کہ مقررہ مدت ملازمت میں توسیع سے بہت سی مستقل ملازمتیں ختم ہوجائیں گی اور کمپنیاں اب طویل مدتی فوائد کو چھوڑ کر قلیل مدتی معاہدوں پر کارکنوں کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز مودی حکومت پر مزدور مخالف اور سرمایہ دارانہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں لاگو کئے گئے چار لیبر ضابطوں نے مزدوروں کی ملازمت کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ملکارجن کھرگے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اور کئی دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں لیبر کوڈ...
پی آئی اے نجکاری کیلئے بولی 23دسمبر کو ہوگی، ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائیگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی آئی کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری کیلئے بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا...
سردیوں کے موسم میں نزلہ و زکام ایک عام شکایت ہے جو زیادہ تر لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ موسم کی تبدیلی، سرد ہوا اور وائرس کی موجودگی ہے، جو ناک اور گلے کے نزلہ، سانس میں رکاوٹ اور بخار جیسے علامات پیدا کرتے ہیں۔ وائرس، خاص طور پر رینو وائرل اور فلو وائرس، سرد اور خشک موسم میں زیادہ متحرک ہوتے ہیں، اور لوگوں کے جسمانی دفاعی نظام کی کمزوری بھی ان کی شدت بڑھا دیتی ہے۔ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے، کیونکہ وائرس زیادہ تر ہاتھوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ بار بار صابن سے ہاتھ دھونا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری “مضبوط دفاعی تعاون” پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ایک کثیرالجہتی تعلق قائم ہے، جو اسٹریٹجک عسکری تعاون، باہمی معاشی مفادات اور مشترکہ اسلامی ورثے پر مبنی ہے۔ ان تعلقات میں معاشی معاونت اور توانائی کی فراہمی شامل رہی ہے، جہاں ریاض اسلام آباد کے لیے مالی امداد اور تیل کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف آف...
کراچی میں نیپا چورنگی پر واقع نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔لنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا، جس کے بعد سے مین ہول کھلا پڑا تھا۔اس سے قبل کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ...