2025-04-29@23:23:57 GMT
تلاش کی گنتی: 123

«واٹر کا»:

(نئی خبر)
    پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی...
    واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین ایک ہی ایپ کے ذریعے کئی اکاؤنٹس لاگ ان کر سکیں گے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے مختلف اکاؤنٹس استعمال کرنے کے لیے اضافی ڈیوائسز کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو فعال یا مینیج کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت ان افراد کے لیے زیادہ کارآمد ہے جو ایک سے زیادہ فون نمبر رکھتے ہیں۔ اس سے واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں میں متعدد اکاؤنٹس کو ایک ساتھ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اکاؤنٹس شامل کرنے کے لیے دو طریقے دستیاب ہیں: یا تو نیا...
    اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں جہاں پانی نایاب ہوتا جارہا ہے وہیں پر دستیاب پانی بھی مضر صحت ہے اور شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق شہر اقتدار کے 36فلٹریشن پلانٹس کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے، اس کے علاوہ 22ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہے جبکہ اسلام آباد کے 12 آبی ذخائر میں سے 5 آبی ذخائر کا پانی بھی مضر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کے 90 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری ہے، جبکہ 10 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی پیر تک بحال ہو جائے گی۔ دھابیجی پر متاثر ہونے والی لائن نمبر 5 کا مرمتی کام دو روز قبل مکمل کر لیا گیا تھا، جبکہ پی آر سی سی لائن نمبر 1 کا مرمتی کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام پیر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مرمتی کام 24 گھنٹے جاری ہے اور اس میں تاخیر کی اصل وجہ لائن کی ڈی سیلٹنگ تھی، جس کے دوران 16 فٹ کے 10 پائپس میں 160 فٹ...
    لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
    میٹا نے میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کر سکیں گے، میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں فیس بک، انسٹاگرام اور میٹا کے دیگر اکاؤنٹس کو بھی ایک ہی جگہ سے منظم کیا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے اس سینٹر میں شامل ہونے سے صارفین کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی باآسانی کراس پوسٹ کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب انہیں اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو الگ سے فیس بک یا انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے...
    میٹا نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا، جس کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹ سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔ میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک ہب کی طرح کام کرتا ہے جہاں میٹا کے کوئسٹ اکاؤنٹس کے ساتھ فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اکاؤنٹس سینٹر میں فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کے اضافے سے صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور اسٹوریز فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی کراس پوسٹ کرسکیں۔ اس طرح صارفین کو اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس الگ سے فیس بک یا انسٹا گرام ایپ اوپن کرکے پوسٹ کرنے کی ضرورت...
    آڈیٹر جنرل سندھ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے پر ایکشن لے لیا ۔ واٹر کارپوریشن میں 51 افسران کی تعلیمی قابلیت مشکوک قرار پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیس سال گزرنے کے باوجود واٹر کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی گئی ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کو تعلیمی اسناد کی متعلقہ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کراکر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جن افسران کی تعلیمی اسناد مشکوک قرار دی گئی ہیں وہ گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات ہیں۔ افسران کا ریکارڈ واٹر کارپوریشن کے ہیڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی الگ سے طلب کیا گیا ہے۔ 2008کے بعد 3ہزار سے زائد ملازمین ریٹائر ہوچکے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کپتان کا عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔ شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گلیڈی ایٹرز 2025 کے سیزن کے لیے اپنے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے ہیڈ کوچ معین خان کے ساتھ متحرک کمبی نیشن کے لیے 29 سالہ سعود شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز گلیڈی ایٹرز نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان کے موجودہ ہیڈ کوچ شین واٹسن پی ایس ایل 10 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فرنچائز نے...
    سان فرانسسکو:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پروفائلز کے ساتھ جوڑ سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق یہ نئی سہولت میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے دستیاب ہوگی، جو کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمز کو منظم کرنے کا مرکزی حب ہے۔ میٹا نے مزید وضاحت کی ہے کہ یہ فیچر اختیاری ہوگا اور ڈیفالٹ طور پر غیر فعال رہے گا، جبکہ صارفین کی نجی واٹس ایپ میسجز اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔ لنک اپ ٹول کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کے طور پر شیئر کر سکیں گے اور بوقتِ ضرورت لاگ...
    نیو گوادر انٹرنیشنل پر کراچی سے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز پہنچ گئی۔ کراچی سے آج نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز کا گوادر ائیرپورٹ پر واٹر سیلوٹ سے استقبال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے کر بطور پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف بھی پرواز کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل...
    اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو حل کردیا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال اور براؤزنگ ہموار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارک سب میرین کیبل کو نہیں کاٹ سکتی، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو اور اب میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔ مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا ترجمان نے کہا کہ پی...
      آج کل کی تیز رفتار دنیا میں، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بات چیت کے لیے ایک معمول بن چکا ہے۔ یہ فوری رابطے اور معلومات کی تیز تر ترسیل کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ تاہم، ایک رجحان سامنے آ یا ہے جس میں اہم سرکاری نوٹیفیکیشنز اور سرکولر وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کیا یہ واقعی بہترین طریقہ ہے یا ہم صرف ایک آسان شارٹ کٹ اختیار کر رہے ہیں؟ رسمی رابطے کی روایات ہمیشہ تحریری شکل میں رہی ہیں، چاہے وہ میمو، ای میل یا سرکاری خطوط کی صورت میں ہوں یا کسی اور صورت میں۔ تحریری پیغامات میں ایک خاص نوعیت کی حاکمیت اور شفافیت ہوتی ہے۔ اس...
    فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے ملازمین میں اس بیان سے کھلبلی مچ گئی ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ ںظر دنیا بھر میں ادارے کے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میٹا نے خصوصی لے آف پلان جاری کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں میٹا کی مجموعی ورک فورس کا پانچ فیصد گھٹایا جارہا ہے۔ اس بیان کے اجرا سے میٹا کے ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارہ چھانٹی کے پہلے مرحلے میں فیکٹ چیکرز سے جان چُھڑائے گا۔ انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی ملکیت بھی میٹا کے پاس ہے۔ میٹا کے بیان میں صراحت کی گئی ہے کہ چھانٹی کارکردگی...
    بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
    واٹس ایپ نے 2025 کی پہلی بڑی اپڈیٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ایپ کے اہم فیچرز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا اے آئی ٹیب شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو جدید ٹولز کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا۔ نئی اپڈیٹ کے تحت اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز مہیا کیے جائیں گے، جن میں مقبول اے آئی کریکٹرز کے ساتھ چیٹ کرنے کا آپشن، اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز اور تصاویر، اور میٹا کا نیا اے آئی سرچ انجن شامل ہیں۔ یہ فیچرز پہلے سے دستیاب آپشنز کو ایک جگہ اکٹھا کریں گے، جس سے صارفین کے لیے ان تک رسائی آسان...
    کیلیفورنیا :میٹا نے 2025 کے آغاز میں واٹس ایپ میں ایک اہم اپڈیٹ کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو ایپ کے مختلف حصوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا AI ٹیب شامل کیا گیا ہے، جہاں صارفین متعدد جدید AI ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ مشہور AI کریکٹرز: صارفین ان کریکٹرز کے ذریعے منفرد انداز میں بات چیت کر سکیں گے۔ AI اسٹیکرز اور تصاویر: AI کے ذریعے بنائے گئے اسٹیکرز اور تصاویر اب ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی، جس سے ان کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔ میٹا AI سرچ انجن: AI ٹیب میں میٹا کا...
    کیلیفورنیا:میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن میسجز کو محفوظ رکھنے میں مددگار ہے، لیکن اگر کسی کو موبائل فون تک فزیکل یا ریموٹ رسائی حاصل ہو جائے تو یہ تحفظ بے اثر ہو جاتا ہے۔ زکربرگ نے جمعہ کو جو روگن ایکسپیریئنس پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکرپشن میٹا یا کسی دوسرے ادارے کو صارفین کے پیغامات کے مواد تک رسائی سے روکتی ہے۔ تاہم، موبائل فون تک براہ راست رسائی کے ذریعے پیغامات کو دیکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے پیگاسس جیسے اسپائی ویئر کا ذکر کیا، جو خفیہ طور پر موبائل...
    شہر قائد میں واٹر ٹینکرز کی بے قابو رفتار اور قانون شکنی کی وجہ سے ہونے والے حادثات ایک خوفناک حقیقت بن چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں 6 قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع نے عوام کے غم و غصے کو بڑھا دیا ہے۔ شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ اسی طرح حب ریور روڈ پر دو مزید افراد واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ان المناک واقعات کے بعد ٹینکرز کے ڈرائیورز ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب معمول بے بسی کا...
    سندھ حکومت نے کراچی واٹرکارپوریشن میں کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کا آغاز سی ای او کو نہ صرف کام سے روک کرکیا گیا ہے بلکہ سی ای او کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سی ای او کے خلاف یہ اقدام زیر زمین پانی نکالنے کے لائسنس کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آنے پر اٹھایا گیا ہے جب کہ کراچی واٹر کارپوریشن میں پہلے سے موجود ٹینکر مافیا کی کرپشن روکنے اور شہر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کو پریشان کرنے، پانی کی چوری میں ملوث کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی اور ادارے کے سی ای او کرپشن...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ٹینکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش کیا اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں۔ کراچی: ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادیموقع پر موجود لوگوں نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ٹینکر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔شہید...